تاثیر 8 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کولکاتا، 07/ جولائی (پریس ریلیز) سماجی خدمت، صحت، ذہنی آسودگی، ماحولیات اور تعلیم کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کی حوصلہ افزائی کے لیے ’’دی گلوبل ہیلرز ایوارڈز 2026‘‘ کی تیسری سالانہ تقریب کولکاتا کے دی کرسٹل لگژری بینکوئٹ میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب کی پیشکش معروف صنعت کار اور سماجی خدمت گار بھرت جے مہرا نے کی، جبکہ اس کا تصور اور اہتمام معروف پی آر ماہر اور سماجی کارکن شگفتہ حنفی نے کیا۔ تقریب میں موسیقی، موسمیاتی تبدیلی، متبادل علاج، طب، سماجی خدمت اور حیوانی فلاح جیسے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی سات شخصیات کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر بھارت جے مہرا نے کہا کہ حقیقی شفا صرف علاج تک محدود نہیں بلکہ انسان دوستی، ہمدردی، ماحول کے تحفظ اور سماجی خدمت سے بھی وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’دی گلوبل ہیلرز ایوارڈز‘‘ کا مقصد ایسے گمنام ہیروز کو قومی سطح پر خراجِ تحسین پیش کرنا ہے جو معاشرے کو زیادہ صحت مند، خوشحال اور باہمی ہمدردی پر مبنی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ :::

