کیمور میں پولیا سے ٹکرایا ٹرک ، دو افراد کی موت

تاثیر 9 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کیمور،09 جولائی: بہار میں کیمور ضلع کے کدرا تھانہ علاقے میں جمعرات کی صبح ایک خوفناک سڑک حادثے نے دو خاندانوں کی خوشیاں چھین لیں۔ پرمل پور کے قریب تیز رفتار سریا سے بھرا ٹرک بے قابو ہو کر پل سے ٹکرا گیا۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ ٹرک پر لدا سریا آگے کی طرف کھسک گیا اور ڈرائیور اور خلاصی نیچے دب گئے۔ دونوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔معلومات کے مطابق یہ حادثہ صبح 5 بجے کے قریب پیش آیا۔ ٹرک سہسرام سے موہنیا جا رہا تھا۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ لمبی دوری کی ڈرائیونگ کے دوران ڈرائیور کو نیند آگئی جس کی وجہ سے ٹرک توازن کھو بیٹھا۔ کنٹرول سے باہر ٹرک پہلے سڑک کے کنارے لگے لوہے کی بیریکیڈنگ کو توڑتے ہوئی آگے بڑھی اور پھر پولیا کی دیوار سے ٹکرا گئی۔ حادثے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ٹرک پر لدی سریا ٹکر کے بعد کیبن میں گھس گئی۔ ڈرائیور اور خلاصی کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔