سڑک حادثہ میں دو نوجوان جاں بحق، تین شدید زخمی

تاثیر 25 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

لاتیہار، 25 جولائی :ضلع کے بالوماتھ تھانہ علاقہ میں گنیش پور ہائی اسکول کے پاس ہفتہ کو دو موٹر سائیکلوں کے درمیان آمنے سامنے ٹکر میں دو نوجوان ہلاک اور تین دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں کی شناخت ہزاری باغ کے رہنے والے مہاویر گنجھو (32) اور چترا کے رہنے والے پنکج اوراوں (24) کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمیوں میں سویتا دیوی، پھول متی دیوی اور سنجے اوراوں شامل ہیں۔
بالوماتھ کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد، ان کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں رمز، رانچی ریفر کر دیا گیا۔
مقامی لوگوں سے موصولہ اطلاع کے مطابق مہاویر گنجھو اپنی بیوی کے ساتھ بالوماتھ تھانہ علاقہ کے گولی ٹانڈ میں اپنے سسرال جا رہے تھے۔ اسی دوران گنیش پور کی جانب سے بالوماتھ آ رہی دوسری موٹر سائیکل ،جس پر سنجے اوراوں سمیت تین افراد سوار تھے، گنیش پور ہائی اسکول کے قریب سامنے آنے والی بائک سے ٹکرا گئی۔