بینکاک میں سمندر میں ڈوبنے سے اجین کے سافٹ ویئر انجینئر کی موت

تاثیر 16 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

اجین، 16 جولائی:مدھیہ پردیش کے اجین کے رہنے والے ایک نوجوان کی تھائی لینڈ کے بینکاک میں سمندر میں ڈوبنے سے موت ہو گئی۔ نوجوان کی شناخت ارپت نامدیو کے طور پر ہوئی ہے۔ مقامی سطح پر قانونی کارروائی اور پولیس جانچ ہونے کی وجہ سے ان کی لاش ہندوستان لانے میں تقریباً ایک ہفتے کا وقت لگ سکتا ہے۔
اہل خانہ سے موصولہ معلومات کے مطابق ارپت نامدیو پونے میں واقع ایک سافٹ ویئر کمپنی میں ملازم تھے۔ کمپنی کے سرکاری ٹور کے تحت وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ تھائی لینڈ گئے تھے۔ اسی دوران سمندر میں نہاتے کے وقت یہ حادثہ پیش ا?یا، جس میں ان کی جان چلی گئی۔