تاثیر 28 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نوادہ، 28 جولائیؒنوادہ ضلع کے اکبر پور بلاک میں ایک انٹر اسکول کے طلبہ سے شناختی کارڈ بنانے کے نام پر 30 روپئے کی غیر قانونی رشوت وصول کی جارہی ہے۔ اس غیر قانونی مجموعہ کا ایک ویڈیو بھی منگل کے روز وائرل ہوا تھا۔ باوجود اس کے کہ سماجی بہبود کے ڈائریکٹر کے پٹیل اورایجوکیشن ڈیولپمنٹ کمیٹی نے حکم دیا تھا کہ داخلے کے وقت شناختی کارڈ کے ساتھ پلاسٹک لیمینیشن ٹیپ بھی فراہم کی جائے۔ یہ رقم انرولمنٹ کے وقت جمع کی گئی تھی لیکن اس کے بعد دوبارہ رقم وصول کی جارہی ہے۔ والدین سنجے کمار، اشوک پرساد اور طالب علم نشانت کمار نے بتایا کہ تمام بچوں سے شناختی کارڈ بنانے کے نام پر غیر قانونی طور پر 30 روپے وصول کیے جا رہے ہیں۔ بلاک ایجوکیشن آفیسر ودیانند کمار نے کہا کہ معاملے کی جانچ کی جائے گی اور کارروائی کی جائے گی۔

