انتھونی اینڈریوز ہندوستانی انڈر-17 خواتین قومی فٹ بال ٹیم کے معاون کوچ مقرر

تاثیر 26 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 26 اگست: آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) نے بدھ کے روز انتھونی اینڈریوز کو ہندوستانی انڈر-17 خواتین قومی فٹ بال ٹیم کا معاون کوچ مقرر کیا ہے۔ جوآکم الیگزینڈرسن ٹیم کے ہیڈ کوچ برقرار رہیں گے۔
ایسٹ بنگال ایف سی کے ہیڈ کوچ اینڈریوز کلب اور ہندوستانی ٹیم کی ذمہ داری دوہری حیثیت سے سنبھالیں گے۔ وہ ایسٹ بنگال کو مسلسل دو مرتبہ انڈین ویمنز لیگ (آئی ڈبلیو ایل) کا خطاب دلا چکے ہیں۔ ان کے نام آئی ڈبلیو ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ چار خطابات ہیں۔ انہوں نے 2021-22 اور 2022-23 میں گوکولم کیرالہ ایف سی جبکہ 2024-25 اور 2025-26 میں ایسٹ بنگال کے ساتھ خطاب جیتا۔