یوم شہدا پر وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے امر شہید وں کو خراج عقیدت پیش کیا

تاثیر 11 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 11 اگست: بہار کے وزیر اعلی سمراٹ چودھری نے منگل کے روز یوم شہدا کے موقع پر پٹنہ کے شہید میموریل کمپلیکس میں مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر منعقدہ ریاستی تقریب میں انہوں نے شہداء کے مجسموں پر گلپوشی کی اور ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔یوم شہداء کے موقع پر 11 اگست 1942 کو ملک کی آزادی کے لیے اپنی جانیں قربان کر دینے والے سات شہداء – اماکانت پرساد سنگھ، رامانند سنگھ، ستیش پرساد جھا، جگت پتی کمار، دیوی پاد چودھری، راجندر سنگھ، اور رام گووند سنگھ کی قربانیوں کو یاد کیا گیا۔
ریاستی تقریب پٹنہ کے شہید میموریل کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔ وزیراعلیٰ نے شہداء کے مجسموں پرگلپوشی کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور بہادر مجاہدین آزادی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔