تاثیر 11 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
چنئی، 11 اگست: تمل ناڈو میں منشیات کے استعمال کے خلاف بیداری اور کارروائی کو تیز کرنے کے مقصد سے منگل کو چنئی کے اسٹیٹ کالج آڈیٹوریم میں ’’منشیات سے پاک تمل ناڈو‘‘ مہم کا آغاز کیا گیا۔ وزیر اعلی وجے کی موجودگی میں منعقدہ اس تقریب میں بڑی تعداد میں اسکول اور کالج کے طلبا نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز ’’تمل تھائی وازتھو‘‘ سے ہوا۔
تقریب میں وزیر اعلیٰ وجے نے طلبا کو منشیات سے دور رہنے اور منشیات کے استعمال کے خلاف بیداری پھیلانے کا عہد لیا۔ طلبا نے عہدلیتے ہوئے کہا’’میں منشیات کی لت کا شکار نہیں بنوں گا‘‘ ۔ اسی کے ساتھ انہوں نے منشیات کے کے خاتمے کے لیے اپنا بھرپور تعاون دینے کا عہد کیا۔
اسٹیج پر پہنچنے کے بعد وزیر اعلی تمل ناڈو کے اسکولوں اور کالجوں کے لیے منشیات اور تمباکو سے پاک کیمپس بیداری مہم کا آغاز کیا۔

