پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں حکومت کی طرف سے کئی بلوں کو روکنے کوکانگریس نے ایک بڑی کامیابی قرار دیا

تاثیر 13 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 13 اگست: کانگریس نے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران کئی اہم بلوں کو آگے بڑھانے میں حکومت کی ناکامی کو اپوزیشن اتحاد اور دباؤ کی وجہ سے ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری (مواصلات) جے رام رمیش نے کہا کہ ‘ایک ملک، ایک الیکشن’ بل، وکست بھارت تعلیمی ادارے بل اور 130 واں آئینی ترمیم بل اس اجلاس میں سامنے نہیں آسکے، جبکہ ایف سی آر اے ترمیمی بل کو مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کو بھیج دیا گیا۔ تاہم، انہوں نے کانوں اور معدنیات اور نیشنل کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کارپوریشن سے متعلق ترمیم شدہ بلوں کی بغیر بحث کے منظوری پر تشویش کا اظہار کیا۔