ملکی مسٹ ڈیری فوڈز کا آئی پی او سبسکرپشن کے لیے کھلا، 17 اگست کو ہوسکتی ہے لسٹنگ

تاثیر 11 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 11 اگست : ڈیری مصنوعات تیار کرنے اور مارکیٹنگ کرنے والی کمپنی ملکی مسٹ ڈیری فوڈ لمیٹڈ کا 1,553 کروڑ روپے کا آئی پی او آج سبسکرپشن کے لیے لانچکر دیا گیا۔ اس آئی پی او میں 13 اگست تک بولی لگائی جا سکتی ہے۔ ایشو کی کلوزنگ کے بعد 14 اگست کوشیئروں کا الاٹمنٹ کیا جائے گا، جبکہ الاٹ کیے گئے حصص 17 اگست کو ڈیمیٹ اکاؤنٹ میں کریڈٹ کر دیے جائیں گے۔ کمپنی کے حصص 18 اگست کو بی ایس ای اور این ایس ای پر لسٹ کیے جاسکتے ہیں۔ لانچنگ کے بعد، اس آئی پی او کودوپہر 1:15 بجے تک 40فیصد سبسکرپشن مل چکا تھا۔
اس آئی پی او میں بولی لگانے کے لیے پرائس بینڈ 133روپے سے کر 140 روپے فی شیئر طے کیا گیاہے، جس میں 107 شیئرز کا لاٹ سائز ہے۔ اس آئی پی او میں خوردہ سرمایہ کار کم سے کم ایک لاٹ سائز یعنی 107شیئروں کے لئے بولی لگا سکتے ہیں، جس کے لئے انہیں 14,980 روپے کی سرمایہ کاری کرنی ہوگی۔ اسی طرح، خوردہ سرمایہ کار 1,94,740 روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ 1,391 حصص پر مشتمل زیادہ سے زیادہ 13 لاٹ کے لیے بولی لگا سکتے ہیں۔