ایچ ڈی ایف سی بینک نے غیر ملکی بانڈز کے ذریعے 1.75 ارب ڈالر کی رقم جمع کی

تاثیر 21 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 21 اگست: ملک کے سب سے بڑے نجی بینک ایچ ڈی ایف سی بینک نے اپنے کاروبار کو وسعت دینے کے لیے غیر ملکی بانڈز جاری کرکے 1.75 ارب امریکی ڈالر کی رقم جمع کی ہے۔ایچ ڈی ایف سی بینک نے جمعہ کو اسٹاک ایکسچینج کو دی گئی ریگولیٹری فائلنگ میں بتایا کہ اس نے اپنی گفٹ سٹی برانچ کے ذریعے مجموعی طور پر 1.75 ارب ڈالر کے ’سینئر اَن سیکیورڈ بانڈز‘ جاری کیے ہیں۔بینک کے مطابق اس میں 50 کروڑ ڈالر مالیت کے بانڈز شامل ہیں، جن کی مدت تین سال ہے اور ان پر 5.159 فیصد کوپن ریٹ مقرر کیا گیا ہے۔ باقی 1.25 ارب ڈالر کے بانڈز کی مدت پانچ سال ہے اور ان پر 5.4 فیصد کوپن ریٹ مقرر کیا گیا ہے۔
ایچ ڈی ایف سی بینک نے بتایا کہ ان بانڈز کو انڈیا آئی این ایکس (انڈیا انٹرنیشنل ایکسچینج، آئی ایف ایس سی لمیٹڈ) اور این ایس ای انٹرنیشنل ایکسچینج (این ایس ای-آئی ایکس) پر لسٹ کیا جائے گا۔بینک کا کہنا ہے کہ غیر ملکی بانڈز کے ذریعے حاصل کی گئی رقم کاروباری ضروریات اور بینک کے توسیعی منصوبوں کے لیے استعمال کی جائے گی۔