کیرولینا موچووا اور یعقوب مینسک نے یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز کا خطاب جیت لیا

تاثیر 27 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نیویارک، 27 اگست:جمہوریہ چیک کی کیرولینا موچووا اور یعقوب مینسک نے بیلنڈا بینچچ اور اٹلی کے فلاویو کوبولی کو 6-3, 1-6, 10-6سے شکست دے کر یو ایس اوپن 2026 کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ یہ اس جوڑی کا ایک ساتھ پہلا گرینڈ سلیم خطاب ہے۔
آرتھر ایش اسٹیڈیم میں مقامی وقت کے مطابق بدھ کو کھیلے گئے مقابلے میں موچووا اور مینسک نے شاندار آغاز کیا۔ تیز رفتار سروس کے لیے مشہور مینسک نے سیٹ پوائنٹ پر بینچچ کے خلاف ایس لگا کر پہلا سیٹ 30 منٹ سے بھی کم وقت میں جیت لیا۔
دوسرے سیٹ میں بینچچ نے سروس بریک کرتے ہوئے 1-3 کی برتری حاصل کرلی۔ اس کے بعد ان کے فورہینڈ سے آنے والی گیند نیٹ کارڈ سے ٹکرا کر موچووا کی پہنچ سے دور چلی گئی، جس کے نتیجے میں سوئس کھلاڑی نے میچ برابر کر دیا۔