ضلع انتظامیہ کے سینئر حکام نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

تاثیر 28 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بھاگلپور( منہاج عالم )
کجیکورئیا–راگھوپور مارجنل بند کے علاقے میں پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، ایس پی نوگچھیا، ایڈیشنل کلکٹر (آفات)، لینڈ ریفارمز ڈپٹی کلکٹر نوگچھیا، سب ڈویژنل آفیسر نوگچھیا، سرکل آفیسر کھارک اور انجینئرنگ شعبے کے حکام نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔معائنے کے دوران موقع پر موجود ریلیف و بچاؤ کے کاموں، سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں اور یہ یقینی بنانے کو کہا گیا کہ متاثرہ علاقے میں لوگوں کی سیکیورٹی کو اولین ترجیح دی جائے۔تمام ضروری سیکیورٹی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ریلیف و بچاؤ کے کاموں میں لگے عملے اور عام لوگوں کی حفاظتی تدابیر کے پیش نظر اب کشتیوں کے استعمال کو روک دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور ضرورت کے مطابق تمام ضروری قدم اٹھائے جا رہے ہیں۔ ریلیف اور بچاؤ کا کام پوری تندہی کے ساتھ جاری ہے