تاثیر 25 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 25 اگست: وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کئی لیڈروں نے منگل کے روز یونیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس (یو پی آئی) کے دس سال مکمل ہونے پر مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی۔
وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ یو پی آئی ایک دہائی قبل شروع کیا گیا تھا، جو ہندوستان کے ڈیجیٹل ادائیگی کے سفر میں ایک اہم موڑ ثابت ہوا۔ اس کا دائرہ کار اور رسائی ایسی ہے کہ ہر ہندوستانی کو اس پر فخر ہونا چاہیے۔
وزیر اعظم نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنے یو پی آئی کے تجربے کو شیئر کریں اور بتائیں کہ اس نے ان کی زندگیوں کو کس طرح متاثر کیا۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایکس پر کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں یو پی آئی کے 10 سال تبدیلی کی ایک دہائی کی کہانی ہے۔ ایک جرات مندانہ خیال سے لے کر ڈیجیٹل ادائیگی کی کامیابی کی کہانی بننے تک، یو پی آئی نے ہر ہندوستانی کے لیے لین دین کو تیز، آسان، محفوظ اور قابل رسائی بنا دیا ہے۔ یہ ڈیجیٹل انڈیا کی بااختیار بنانے، شمولیت اور زندگی گزارنے میں آسانی کے لیے ٹیکنالوجی کی طاقت ہے۔

