تاثیر 17 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کاٹھمنڈ، 17 اگست: بھارتی فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل دھیرج سیٹھ نے آج نیپال کے اپنے سرکاری دورے کا باضابطہ آغاز کیا۔ اتوار کی شام نیپال پہنچنے کے بعد، پیر کو، انہوں نے سب سے پہلے سینک منچ، کاٹھمنڈو کے شہیدگیٹ پر پہنچ کر بہادر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس کے بعد نیپالی فوج کی طرف سے سینک منچ، ٹنڈیکل میں بھارتی فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل دھیرج سیٹھ کو گارڈ آف آنر دیا گیا۔ اس دوران جنرل سیٹھ نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔
گارڈ آف آنر کے بعد، جنرل سیٹھ نیپالی فوج کے صدر دفتر پہنچے جہاں نیپالی فوج کے کمانڈر ان چیف، جنرل اشوک راج سگدل نے ان کا رسمی استقبال کیا۔ اس موقع پر نیپالی فوج کے سینئر اور اعلی افسران بھی موجود تھے۔جنرل سیٹھ اور نیپالی فوج کے کمانڈر ان چیف جنرل اشوک راج سگدل کے درمیان ملٹری ہیڈ کوارٹر جنگی اڈا میں باضابطہ دو طرفہ ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی تعاون کے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تاریخی اور روایتی فوجی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا شامل ہے۔اس دوران نیپالی فوج کے ڈی جی ایم او نے بھارتی چیف آف آرمی اسٹاف کو نیپالی فوج کی طرف سے اب تک کیے گئے اہم کاموں اور سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

