تاثیر 17 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
شملہ، 17 اگست: ہماچل پردیش کے دارالحکومت شملہ میں اتوار کی رات ایک سڑک حادثے نے محکمہ پولیس کو گہرے صدمے میں ڈال دیا ہے۔ شہر کے ٹالینڈ-خلینی روڈ پر کار اور ٹینکر کے درمیان ٹکر میں شملہ کے دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ دونوں پولیس اہلکار پولیس لائنز کینتھو میں تعینات تھے اور ان کا تعلق شملہ ضلع سے تھا۔پولیس کے مطابق یہ حادثہ ٹالینڈ کے قریب اس وقت پیش آیا جب کار نمبر ایچ پی 52 اے-2767 اور ٹینکر نمبر ایچ پی 92 اے-9229 آمنے سامنے ٹکرا گئے۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ کار کو بری طرح نقصان پہنچا اور اس میں سوار دونوں پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیم انہیں اسپتال لے گئی، جہاں وہ دم توڑ گئے۔

