جے پی ایس سی-جے ایس ایس سی امتحانات میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف طلبا نے اسمبلی کا گھیراؤ کیا

تاثیر 10 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

رانچی، 10 اگست: جے پی ایس سی اور جے ایس ایس سی امتحانات میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف طلبا نے پیر کو اسمبلی کا گھیراو کیا۔ جھارکھنڈ کے تمام 24 اضلاع سے 50 ہزار سے زیادہ امیدواروںکی اس احتجاج میں شرکت کی توقع ہے۔
ریاست کے مختلف اضلاع سے طلبا بڑی تعداد میں ٹرین، بس اور نجی گاڑیوں کے ذریعے رانچی پہنچے ہیں۔ دارالحکومت میں طلبا کی آمد کا سلسلہ اتوار کی شام تک جاری رہا۔ رانچی ریلوے اسٹیشن، بس اسٹینڈ اور شہر کے بڑے علاقوں میں امیدواروں کی بھیڑنظر آئی۔ ریلوے اسٹیشن پر پہنچنے کے بعد طلبہ کے کئی گروپوں نے نعرے لگائے اور احتجاجی مقام کی طرف روانہ ہوئے ۔
پیر کی صبح امیدواروں کی بھیڑ جے پال سنگھ منڈا اسٹیڈیم سے لے کرپرانے ودھان سبھا چوک تک جمع ہوئی۔ مختلف مقامات سے طلبہ کو چھوٹے چھوٹے گروپس میں ودھان سبھا کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھا گیا۔ سینکڑوں امیدوار ہاتھوں میں ترنگا لے کر لوک بھون کے قریب بھی پہنچے۔ ریلوے اسٹیشن اور بس اسٹینڈ دیگر اضلاع سے آنے والے طلبہ سے کھچا کھچ بھرے ہوئے تھے۔