ایران جنگ کے باعث دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی آمد میں 32 فیصد کمی

تاثیر 26 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

دبئی ،26اگست:دبئی کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر رواں سال کی پہلی ششماہی میں مسافروں کی آمد میں تقریباً ایک تہائی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ایئرپورٹ کے منتظم کے مطابق 2026ء کے پہلے 6 ماہ کے دوران 31.5 ملین مسافر دبئی ایئرپورٹ پہنچے جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ تعداد 46 ملین تھی۔
میڈیارپورٹوں کے مطابق ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی جنگ کے باعث مشرق وسطیٰ میں فضائی سفر شدید متاثر ہوا ہے جبکہ ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے نتیجے میں دنیا بھر میں فضائی کرائے بھی بڑھ گئے ہیں۔