آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، پربھات جے سوریا کو سرزنش

تاثیر 25 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کولمبو، 25 اگست: بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سری لنکا کے اسپن گیند باز پربھات جے سوریا کو باضابطہ سرزنش کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے تادیبی ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کر دیا گیا ہے۔
جے سوریا کو آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے لیول-1 کے آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا۔ یہ ضابطہ بین الاقوامی میچ کے دوران کرکٹ کے سامان، لباس، میدان سے متعلق آلات یا دیگر سہولیات کے نامناسب استعمال یا انہیں نقصان پہنچانے سے متعلق ہے۔یہ واقعہ دوسرے دن کے کھیل کی آخری گیند پر پیش آیا۔ جے سوریا آؤٹ ہونے کے بعد پویلین کی جانب واپس جا رہے تھے کہ انہوں نے اپنے بلے سے میدان کی باؤنڈری پر نصب ایک بورڈ کو مار دیا۔