قاضی کوریا رادھے پور پشتہ منہدم، ایک ہزار سے زیادہ گھروں میں پانی داخل ہوا، 5 ہزار آبادی متاثر

تاثیر 25 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بھاگلپور، 25 اگست: ضلع کے کھریک بلاک میں راگھوپور-شنکر پور ( قاضی کوریا) مین زمینداری ڈیم (مارجنل ڈیم) کا ایک بڑا حصہ ٹوٹنے کے بعد علاقہ میں سیلا ب کا سنگین بحران پیدا ہو گیا ہے۔ ڈیم کے ٹوٹنے کی وجہ سے راگھو پور گاوں میں ہی پانچ ہزار سے زیادہ افراد اور ایک ہزار سے زیادہ گھر متاثر ہوئے۔ سیلاب کا پانی تیزی سے گھروں میں داخل ہو رہا ہے۔ رات کے اندھیرے میں ڈیم ٹوٹنے اور پانی کی آمد کی خبر سے گاوں والوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ 2008 کے تباہ کن سیلاب کی یاد تازہ کرنے والے خوف کا سامنا کر رہے ہیں۔
گنگا کا بڑھتا ہوا پانی تیزی سے نوگچھیا شہر اور نشیبی رہائشی اور زرعی علاقوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔ کھریک بلاک کے درجنوں گاو?ں بشمول راگھو پور، لقمان پور، عثمان پور، شنکر پور اور تلسی پورمیں فوری طور پر سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خطر بڑھ گیا ہے۔ سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔