سانبہ کے وجے پور میں زیر تعمیر فلائی اوور منہدم، ایک شخص جاں بحق

تاثیر 25 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جموں، 25 اگست: ضلع سانبہ کے وجے پور کے جاکھ علاقے میں منگل کے روز زیر تعمیر فلائی اوور کا ایک حصہ اچانک منہدم ہونے سے ایک شخص کی موت واقع ہوگئی جبکہ تین دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق یہ حادثہ فلائی اوور کی تعمیر کا کام جاری رہنے کے دوران پیش آیا، جب زیر تعمیر ڈھانچہ اچانک زمین بوس ہوگیا۔
حادثے کے بعد موقع پر افراتفری مچ گئی اور امدادی کارروائی شروع کی گئی۔زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ تاہم، ان کی حالت کے بارے میں فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں مل سکی۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ حادثے کی وجوہات اور دیگر تفصیلات کا انتظار ہے۔