بینی آباد این ایچ-27 پر بھیانک سڑک حادثہ، 15 فٹ گہرے گڑھے میں گری کار؛ ٹیچر ماں بیٹے کی موت

تاثیر 29 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفیٰ) مظفرپور ضلع کے بینی آباد تھانہ علاقہ میں ہفتہ کے روز این ایچ-27 پر ایک بھیانک سڑک حادثے میں ایک خاتونب کی جائے وقوع پر موت ہو گئی، جبکہ بیٹے کی علاج کے دوران موت ہو گئی حادثہ برواری کے قریب ٹھیکاپہی کے مقام پر پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ تیز رفتار کار اچانک بے قابو ہو کر سڑک کنارے بنی پلیا سے ٹکرانے کے بعد تقریباً 15 فٹ گہرے گڑھے میں جا گری۔ٹکر اتنی زوردار تھی کہ اس کی آواز سن کر آس پاس کے لوگوں میں افراتفری مچ گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے بڑی تعداد میں مقامی لوگ جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور حادثے کا شکار کار میں پھنسے افراد کو باہر نکالنے کی کوشش شروع کر دی۔حادثے میں کار سوار مدھو شریواستو کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی، جبکہ ان کا بیٹا پونیت شریواستو کا علاج کے دوران موت ہو گئی مقامی  متوفیہ مدھو شریواستو کی شناخت دربھنگہ ضلع کے سمری تھانہ علاقہ کے سمری گاؤں کی رہنے والی کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ سنگھواڑہ ہائی اسکول میں ٹیچر کے عہدے پر فائز تھیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ماں اور بیٹا پٹنہ سے واپس دربھنگہ جا رہے تھے۔ اسی دوران بینی آباد تھانہ علاقہ میں این ایچ-27 پر ان کی کار بے قابو ہو کر پلیا سے ٹکرا گئی اور سڑک کنارے تقریباً 15 فٹ گہرے گڑھے میں جا گری۔ واقعہ کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے معاملے کی معلومات حاصل کی اور حادثے کے شکار گاڑی کو قبضے میں لے کر مزید کارروائی شروع کر دی۔ حادثے کے باعث کچھ دیر تک جائے حادثہ پر لوگوں کی بھیڑ جمع رہی۔ پولیس حادثے کی وجوہات کی جانچ کر رہی ہے