تاثیر 10 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ( محمد مصطفیٰ)غیر قانونی شراب کے خلاف سنگھواڑہ پولیس نے پنیشلا اور سنہ پور میں چھاپہ ماری کی کارروائی کر پنیشلا سے پولیس نے 9.3 لیٹر نیپالی شراب کے ساتھ رام بہادر مہتو (58) کو گرفتار کیا۔ وہیں سنہ پور میں منیش پاسوان (23) کو تقریباً 4.5 لیٹر دیسی شراب کے ساتھ گرفتار کیا گیا پولیس نے شنبھو داس کے گھر پر چھاپہ مار کر 18 لیٹر دیسی شراب برآمد کی، جبکہ وہ موقع سے فرار پایا گیا۔ شراب نوشی کے الزام میں پکڑے گئے سُمت مشرا اور دیپ نارائن ٹھاکر کے بریتھ اینالائزر سے کیے گئے جانچ میں شراب نوشی کی تصدیق ہوا پولیس نے تمام افراد کے خلاف ایکسائز ایکٹ کے تحت کارروائی کی ہے۔ تھانہ صدر بسنت کمار نے بتایا کہ گرفتار تمام ملزمان کو پیر کے روز عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے

