تاثیر 21 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
چنڈی گڑھ، 21 اگست: پنجاب کے موہالی میں گزشتہ رات ایک زیر تعمیر اسپتال کی عمارت کا ایک حصہ اچانک منہدم ہونے سے دو مزدوروں کی موت ہوگئی، جبکہ ایک مزدور زخمی ہوگیا۔ زخمی کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ضلع انتظامیہ نے تقریباً چھ گھنٹے تک ریسکیو آپریشن چلایا۔ جمعہ کی صبح تقریباً 10 بجے حکام نے بتایا کہ ملبے میں اب کوئی مزدور پھنسا ہوا نہیں ہے۔موہالی کی ڈپٹی کمشنر کومل متل نے بتایا کہ ایرو سٹی میں ’میڈی سٹی‘ کے نام سے ایک نجی اسپتال کی تعمیر جاری ہے۔ اسپتال کے لیے ریٹیننگ وال بنانے کی غرض سے تقریباً 15 فٹ گہرائی میں بیسمنٹ کی کھدائی کی جارہی تھی۔ اسی دوران اچانک مٹی کی دیوار منہدم گئی اور وہاں کام کررہے تین مزدور ملبے میں دب گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور تینوں مزدوروں کو ملبے سے نکال کر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے دو مزدوروں کو مردہ قرار دے دیا۔

