تاثیر 13 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سیتا پور، 13 ستمبر: اتر پردیش کے سیتاپور ضلع کے مشریکھ کوتوالی علاقے کے گوپال پور گاؤں میں اتوار کی صبح 7 بجے بجلی کے میٹر میں شارٹ سرکٹ لگنے سے ایک گھر میں آگ لگ گئی۔ واقعے کے دوران، گھر میں سورہے کرشنا کا 10 سال کابیٹا کملیش موریہ کی آگ کی زد میں آجانے سے موت ہوگئی ۔
اس واقعے میں کرشنا کی ماں گوری40 اور بہن کاجل17 بھی جل کرشدید زخمی ہو گئیں۔ شور سن کر آس پاس کے لوگ مدد کے لیے بھاگے اور آگ بجھائی۔ دونوں زخمیوں کو فوری طور پر ضلع اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے انہیں لکھنؤ بھیج دیا۔

