تاثیر 02 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفٰی) سمری تھانہ حلقہ کے بنولی گاؤں میں پولیس نے چھاپہ ماری کرتے ہوئے سال 2014 کے ایک پرانے معاملے میں طویل عرصے سے فرار چل رہے وارنٹی کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزم کی شناخت بنولی باشندہ محمد قیوم کے بیٹے محمد محبوب کے طور پر ہوئی ہے۔
تھانہ صدر اروند کمار نے بتایا کہ ملزم کے خلاف عدالت سے وارنٹ جاری کیا گیا تھا، جس کے پیش نظر اس کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی گئی۔ ایس آئی پنا لال سنگھ کی قیادت میں تشکیل دی گئی پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر چھاپہ مار کر ملزم کو اس کے گھر سے گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم سال 2014 کے ایک معاملے میں فرار چل رہا تھا اور مسلسل پولیس کو چکمہ دے رہا تھا۔ بدھ کے روز اسے عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا گیا اِدھر شراب کے نشے میں ہنگامہ کر رہے تین افراد کو گرفتار کر لیا۔ واقعہ منگل کی شام کا ہے۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ سمری میں کچھ لوگ ہنگامہ کر رہے ہیں۔ اطلاع کی تصدیق کے لیے پولیس ٹیم موقع پر پہنچی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت ٹے اونگا کے راجیو رام، سمری کے رام دیال منڈل اور سبدھ منڈل کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے تینوں کی بریتھ اینالائزر مشین سے جانچ کی، جس میں شراب کے نشے کی تصدیق ہونے کے بعد تینوں کو گرفتار کر لیا گیا

