تاثیر 02 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
بھاگلپور ( منہاج عالم ) ناتھ نگر واقع ایلیمنٹری اسکول ہری نگر میں عظیم ماہر تعلیم اور سماجی کارکن آ نجہانی پنڈٹ ہری نارائن شکل کی یاد میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے،پروگرام کا باقاعدہ افتتاح شہر کے رکن اسمبلی روہت پانڈے میونسپل کارپوریشن کی میر ڈاکٹر وسندھرا لال اور اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر بی کے شکل نے شمع روشن کر کیا،اس موقع پر مرحوم کی تصویر پر گل پوشی کر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اس موقع پر میئر نے کہا کہ غریب بے سہاروں بچوں کے لیے تعلیم کی روشنی پھیلانے والے آنجہانی ہری نارائن شکل کے ذریعے کیے گئے سماجی کارنامے ہم سبھوں کے لیے سبق ہے اور کام کرنے کا جذبہ بھی۔اس موقع پر اسکول کے طلبہ و طالبات کو بہترین تعلیمی کارکردگی اور ثقافتی حصولیابی کے لیے توصیفی سند دیکر عزت افزائی کی گئ اور خواہشات کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر اسکول کے طلبہ و طالبات نے تعلیمی ثقافتی پروگرام کا مظاہرہ کر اپنا جوہر دکھایا،موقع پر میئر نے کہا کہ تعلیم ہی سماج کے سبھی ترقیاتی کاموں کو اگے بڑھانے کا اہم ذریعہ ہے ،ہری نگر کا یہ اسکول جس ایمانداری اور محنت لگن سے تعلیم دے رہا ہے قابل ستائش ہے۔اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر بی کے شکل نے سبھی بچوں کی حوصلہ افزائی اور اس کے روشن مستقبل کے لیے دعاؤں سے نوازا۔اس موقع پر اسکول کے اساتذ ہ طلباء طالبات موجود تھے۔

