این ایم سی ایچ ذیلی نارائن انسٹی ٹیوٹ آف پیرا میڈیکل ہیلتھ سائنس زیراہتمام ہوا دو روزہ پروگرام

تاثیر 08 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

       سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) عالمی یوم فزیوتھراپی کے موقع پر گوپال نارائن سنگھ یونیورسٹی کے ذیلی ادارے نارائن انسٹی ٹیوٹ آف پیرا میڈیکل یلتھ سائنس کے زیراہتمام دو روزہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ پہلے دن فزیوتھراپی کے ماہرین نے طلباء کو آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں سے فزیو تھراپی کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور موجودہ دور میں عالمی سطح پر فزیو تھراپی کی ضرورت اور اہمیت کو اجاگر کیا گیا ۔ آج دیو منگل آڈیٹوریم میں منعقدہ پروگرام کے اختتامی سیشن کا آغاز طلبہ کی گنیش وندنا ( بھگوان گنیش کی پوجا ) سے ہوا، اسکے بعد پروگرام کا افتتاح وائس چانسلر گووند نارائن سنگھ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جگدیش سنگھ، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر کمار آلوک پرتاپ، اسسٹنٹ رجسٹرار متھیلیش کمار سنگھ، کنٹرولر امتحانات سدیپ کمار سنگھ اور طالب علم کے ڈین ڈاکٹر آلوک کمار نے مشترکہ طور پر شمع افروزی کر کیا ۔ پروگرام کے آغاز میں تمام مہمانوں کا گلدستے سے استقبال کرنے کے بعد فیکلٹی کے ڈین ڈاکٹر نیرج کمار نے ورلڈ فزیو تھراپی ڈے کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شریک تمام مہمانوں، دیگر ڈینس، فیکلٹی اور طلباء کو خوش آمدید کہا اور پروگرام کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ وائس چانسلر گووند نارائن سنگھ نے فزیوتھراپی کی اہمیت پر اپنے خطاب میں کہا کہ یہ آج ہر گھر کی ضرورت ہے، انھوں نے کہا کہ یونیورسٹی اس ڈسپلن کو آگے بڑھانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ۔ وائس چانسلر ڈاکٹر جگدیش سنگھ نے طلباء کو لگن اور محنت کے ساتھ مطالعہ کرنے اور سمجھنے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ ایک اچھے فزیوتھراپی ماہر کے پاس آج بے شمار مواقع موجود ہیں جو کہ کافی دولت اور شہرت کا باعث بن سکتے ہیں ۔اس موقع پر ڈاکٹر اونیش رنجن، ڈاکٹر آشوتوش دویدی، ڈاکٹر ایچ کے سنگھ، ڈاکٹر ایس کے سنگھ وغیرہم موجود تھے ۔