حادثات کی تحقیقات بیورو نے ایئر انڈیا کی فوکٹ-دہلی پرواز سے متعلق واقعے پر ابتدائی رپورٹ جاری کردی

تاثیر 04 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 04 ستمبر: طیارہ حادثات کی تحقیقات کے بیورو (اے اے آئی بی) نے 4 اگست کو پیش آنے والے ایئر انڈیا کی فوکٹ-دہلی پرواز سے متعلق واقعے پر اپنی ابتدائی رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پرواز کے پائلٹ کے ٹیسٹ میں نفسیاتی اثرات مرتب کرنے والے مادے کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اے اے آئی بی نے جمعہ کو جاری ایک بیان میں بتایا کہ ایئر انڈیا کی فوکٹ-دہلی پرواز سے متعلق واقعے کے معاملے میں طیارے کے چیف پائلٹ کے نفسیاتی اثرات مرتب کرنے والے مادے سے متعلق ٹیسٹ کی رپورٹ ’’منفی نہیں‘‘ آئی ہے۔ تحقیقاتی ایجنسی نے کہا کہ اس معاملے میں شہری ہوا بازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے) سے کارروائی کرنے کو کہا گیا ہے۔
اے اے آئی بی کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق 4 اگست کو ایئر انڈیا کی فوکٹ-دہلی پرواز اچانک 300 فٹ نیچے آ گئی تھی۔ اس واقعے کے بعد کرائے گئے تصدیقی ڈرگ ٹیسٹ میں پائلٹ کی رپورٹ نفسیاتی اثرات مرتب کرنے والے مادے کے لیے ’غیر منفی‘ آئی۔