تاثیر 19 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 18 ستمبر: سنٹرل ائیر کمان کے ائیر آفیسر کمانڈنگ ان چیف ائیر مارشل ترون چودھری نے جمعہ کے روز راج بھون میں بہار کے گورنر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سید عطا حسنین سے رسمی ملاقات کی۔ کئی اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں سول ملٹری تعاون کو مضبوط بنانا، ہندوستانی فضائیہ اور حکومت بہار کے درمیان موثر تال میل کو آگے بڑھانا اور مستقبل میں بہٹا ہوائی اڈے کا مشترکہ استعمال شامل ہے۔
ایئر مارشل چودھری نے گورنر کو ریاستی انتظامیہ کے ساتھ باہمی اہمیت کے مختلف امور پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ میٹنگ میں تیز رفتار آفات سے نمٹنے اور امدادی کارروائیوں کے لیے تیاریوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ علاقائی سلامتی اور عوامی بہبود سے متعلق مشترکہ مقاصد کو آگے بڑھانے پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔

