ناکافی بارش سے سنگین صورتحال، شرد پوار کا وزیر اعلیٰ کو خط، فوری اقدامات کا مطالبہ

تاثیر 19 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 18 ستمبر: ریاست میں ناکافی بارش کے باعث پیدا ہونے والی سنگین صورتحال کے پیش نظر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی شرد پوار گروپ کے صدر شرد پوار نے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کو خط لکھ کر فوری طور پر ضروری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ریاست کے کئی علاقوں میں بارش کی کمی کے باعث سویابین، کپاس، باجرا، مکئی، تور، مونگ اور اڑد جیسی خریف کی فصلیں سوکھ کر تباہ ہونے کی صورتحال میں ہیں۔ اس کے نتیجے میں کسانوں، زرعی مزدوروں اور مویشیوں کے سامنے بھی شدید بحران پیدا ہوگیا ہے۔ شرد پوار نے اپنے خط میں حکومت کے سامنے مجموعی طور پر 9 اہم مطالبات رکھے ہیں اور موجودہ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے فوری فیصلہ لینے کی اپیل کی ہے۔