تاثیر 03 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 3 ستمبر: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو ساکیت میں میکس اسمارٹ سپر اسپیشلٹی اسپتال کا افتتاح کیا۔ اس دوران انہوں نے وہاں پودار بھی لگایا۔ اس موقع پر دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا، بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ رامویر سنگھ بیدھوڑی، دہلی کے وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ، ایم ایل اے ستیش اپادھیائے ، گجیندر یادو اور میکس اسپتال کے چیئرمین اور ایم ڈی ابھے سوئے موجود تھے۔
وزیر اعلیٰ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ صحت کی دیکھ بھال کی یہ نئی سہولت دہلی کے طبی بنیادی ڈھانچے کو مزید مضبوط کرے گی اور شہریوں کے لیے جدید اور معیاری صحت کی دیکھ بھال تک رسائی میں اضافہ کرے گی۔

