تاثیر 03 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 03 ستمبر:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ذریعہ منعقدہ پانی کے انتظام سے متعلق ورکشاپ میں 14 ریاستوں نے اپنے اپنے تجربات کا اشتراک کیا اور پانی کو بہتر طریقے سے محفوظ کرنے اور اس کے انتظام کے طریقے سیکھے۔
بی جے پی کے سینئر لیڈر ونئے سہستر بدھے نے ورکشاپ کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس ورکشاپ کا اہتمام پانی سے متعلق مختلف محکموں کے کام کو مزید موثر بنانے اور ریاستوں میں پانی کے انتظام کو بہتر بنانے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔
ونئے سہستر بدھے کے مطابق، مرکزی حکومت کی جانب سے پہلے تمام ریاستوں کے جل شکتی کے وزرا ء کی ایک کانفرنس کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس کے اختتام کے بعد بی جے پی کی یہ ورکشاپ شروع ہوئی۔ ورکشاپ کا افتتاح پارٹی کے قومی صدر نتن نوین نے کیا، جس کے بعد آج مختلف موضوعات پر سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

