تاثیر 16 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 16 ستمبر: اسیما اہلاوت کے لیے شوٹنگ کا سفر پڑھائی سے شروع ہو کر ایشیائی کھیلوں تک پہنچا ہے۔ 22 سالہ اسیما نے 18 سال کی عمر میں پستول سے نشانہ بازی شروع کی تھی، لیکن بعد میں انہوں نے شاٹ گن کو اپنا کھیل منتخب کر لیا۔ یہ تبدیلی انہوں نے اپنی ماں سے کیے گئے ایک وعدے کے بعد کی تھی۔
اسیما کی والدہ نے انہیں شوٹنگ میں کیریئر بنانے کی اجازت دینے سے پہلے شرط رکھی تھی کہ وہ پڑھائی میں اچھے نمبر حاصل کریں۔ اسیمانے بارہویں جماعت کے بورڈ امتحان میں 98.6 فیصد نمبر حاصل کرکے اپنا وعدہ پورا کیا۔ اب چار سال بعد ہریانہ کے روہتک کی رہنے والی اسیماآئچی-ناگویا ایشیائی کھیلوں میں اپنا ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔

