تاثیر 16 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 16 ستمبر: عالمی یومِ اوزون کے موقع پر بدھ کے روز مرکزی وزیر مملکت برائے ماحولیات، جنگلات و موسمیاتی تبدیلی کیرتی وردھن سنگھ نے نیٹ زیرو پورٹل اور قومی موسمیاتی تبدیلی ایکشن پلان (این اے پی سی سی) ڈیش بورڈ کا افتتاح کیا۔
ان دونوں ڈیجیٹل پلیٹ فارموں کا مقصد رضاکارانہ نیٹ زیرو کوششوں کو فروغ دینا اور ملک میں جاری ماحولیاتی مشنوں کی پیش رفت کی نگرانی کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
نیٹ زیرو پورٹل مختلف شعبوں میں کام کرنے والے بھارتی اداروں کو اپنے رضاکارانہ نیٹ زیرو اہداف درج کرنے اور ان کی پیش رفت عوام کے سامنے پیش کرنے کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔
اس پورٹل پر ادارے اپنے گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج، نیٹ زیرو اہداف اور ہر سال کی پیش رفت سے متعلق معلومات درج کر سکیں گے۔

