اسمبلی ضمنی انتخاب: نندی گرام کے بعد اب ریجی نگر سے بھی ممتا بنرجی کے امیدوار نے نام واپس لیا

تاثیر 19 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کولکاتا، 19 ستمبر:مغربی بنگال کے نندی گرام میں غیر متوقع پیش رفت کے بعد اب مرشدآباد ضلع کی ریجی نگر اسمبلی سیٹ کے ضمنی انتخاب میں بھی بڑی تبدیلی سامنے آئی ہے۔ ممتا بنرجی کے دھڑے ’ممتا آل انڈیا ترنمول کانگریس‘ کے امیدوار ربیع الاسلام چودھری نے ضمنی انتخاب سے اپنا نام واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی آئندہ ضمنی انتخاب میں دونوں اہم سیٹوں پر ممتا بنرجی کے دھڑے کا کوئی امیدوار میدان میں نہیں رہ گیا ہے۔
ہفتہ کی صبح ربیع الاسلام چودھری نے اپنے حامیوں کے ساتھ میٹنگ کے بعد واضح کیا کہ وہ دوپہر کو بہرام پور واقع انتظامی عمارت پہنچ کر باضابطہ طور پر اپنا نام واپس لیں گے۔ چونکہ ہفتہ ہی نام واپس لینے کی آخری تاریخ ہے، اس لیے اس فیصلے کے بعد پارٹی کے پاس نیا امیدوار کھڑا کرنے کا کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔