بٹلہ ہاوس انکاونٹر کی عدالتی جانچ کا مطالبہ، مظاہرین نے سٹی مجسٹریٹ کو عرضداشت پیش کی

تاثیر 19 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جونپور، 19 ستمبر: اترپردیش کے ضلع جونپور میں بٹلہ ہاؤس انکاونٹر کی 18ویں برسی کے موقع پر ہفتہ کو نیشنل علما کونسل کے کارکنوں نے کلکٹریٹ احاطے میں مظاہرہ کیا۔ کارکنوں نے انکاونٹر کی عدالتی جانچ کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیر اعظم کے نام ایک عرضداشت سٹی مجسٹریٹ مہپال سنگھ کو پیش کی۔ مظاہرے کی قیادت ضلع صدر شاہد علی خان نے کی۔
ضلع صدر شاہد علی خان نے کہا کہ 19 ستمبر 2008 کو دہلی کے بٹلہ ہاؤس میں ہوئے انکاونٹر میں دو مسلم نوجوان عاطف اور ساجد اور ایک پولیس انسپکٹر کی موت ہوئی تھی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ انکاونٹر فرضی تھا اور اس کی غیر جانب دارانہ جانچ نہیں کرائی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں کئی مسلم نوجوانوں کو پھنسایا گیا، جس سے ان کی زندگی متاثر ہوئی۔