تاثیر 08 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 8 ستمبر: بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی جونیئر کرکٹ کمیٹی نے آسٹریلیا انڈر۔19 کے خلاف آئندہ ہونے والے مقابلوں کے لیے بھارت کی انڈر-19 ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ سوراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن کے آریان ساوسانی کو ون ڈے ٹیم میں روہت یادو کی جگہ شامل کیا گیا ہے، جبکہ ہریانہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے تنمے بالودا کو یک روزہ مقابلوں کے لیے روہت کی جگہ منتخب کیا گیا ہے۔
روہت یادو کو راجکوٹ اور احمد آباد میں آسٹریلیا انڈر19 کے خلاف ہونے والے آئندہ مقابلوں کے لیے بھارت کی انڈر19 ون ڈے اور کثیر روزہ ٹیم میں منتخب کیا گیا تھا۔ تاہم، عمر سے متعلق بے ضابطگی سامنے آنے کے بعد انہیں ٹیم سے باہر کر دیا گیا ہے۔
لکشے رائے چندانی (کپتان)، یش وردھن چوہان (نائب کپتان)، رجت باگھیل (وکٹ کیپر)، آریہ ویر سہواگ، وی کے ونیت، کشاگر اوجھا، ارجن راجپوت، منال چوہان، انویہ ڈریوڈ (وکٹ کیپر)، وی یش ویر، شاوِن ونود، موہت اُلوا، چگوروپتی وینکٹ، کاویہ پٹیل، آریان ساوسانی۔

