وزیر اعلیٰ نے سنبھل روڈ حادثہ میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا

تاثیر 06 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

لکھنؤ، 06 ستمبر: اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو سڑک حادثے میں چار لوگوں کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ مرنے والوں کے اہل خانہ سے رابطہ کریں اور ہر ممکن مدد فراہم کریں۔ مزید انہوں نے عہدیداروں کو زخمیوں کا مناسب طبی علاج یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔قابل ذکر ہے کہ اتر پردیش کے سنبھل ضلع میں آگرہ-مراد آباد قومی شاہراہ پر ایک سڑک حادثے میں چار لوگوں کی موت ہو گئی۔ واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔