چائلڈ پروٹیکشن کمیٹی کی میٹنگ منعقد کئی امور پر تبادلہ خیال

تاثیر 02 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

 سنگھواڑہ دربھنگہ( محمد مصطفٰی) سنگھواڑہ بلاک ہیڈکوارٹر واقع سد بھاونا منڈپ میں بدھ کے روز بلاک سطحی بچوں کے تحفظ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت بی ڈی او وکرم بھاسکر نے کی، جبکہ نظامت سینٹر ڈائریکٹ کی بلاک کوآرڈینیٹر ممتا کماری نے کی۔اجلاس میں بچوں کے حقوق کے تحفظ، کم عمری کی شادی کی روک تھام، بچوں سے مزدوری کرانے کے خاتمے سمیت بچوں سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ افسران، عوامی نمائندوں اور ملازمین سے بچوں کے تحفظ کے تئیں حساس رہنے اور بچوں کے حقوق کے سلسلے میں معاشرے میں بیداری پیدا کرنے کی اپیل کی گئی۔مقررین نے کہا کہ کم عمری کی شادی اور بچوں سے مزدوری کرانا ان کی جسمانی، ذہنی اور تعلیمی ترقی میں رکاوٹ ہے۔ اس کی مؤثر روک تھام کے لیے انتظامیہ کے ساتھ معاشرے کے تمام طبقات کی شرکت ضروری ہے۔ بچوں کے تحفظ سے متعلق معاملات کی نشاندہی کرکے بروقت کارروائی کرنے اور ضرورت مند بچوں کو سرکاری اسکیموں اور حفاظتی خدمات سے جوڑنے پر بھی زور دیا گیا۔اجلاس میں بی ای او ونود کمار، سی ڈی پی او پلوّی کماری، سینٹر ڈائریکٹ کے ضلعی کوآرڈینیٹر رام ونے کمار، پریانکا کماری، نشا کماری، خاتون سپروائزر راج شری، گیتا کماری، ارچنا کماری، استاد بچن پنڈت، نریندر کمار، کرشنا کمار، آئی ٹی اسسٹنٹ راکیش کمار، ایگزیکٹو اسسٹنٹ شیام کمار سمیت کئی عوامی نمائندے موجود تھے