تاثیر 26 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
رانچی، 26 ستمبر: جھارکھنڈ میں گزشتہ چار دن سے جاری شدید بارش کے سبب معمول سے کم بارش کا فرق محض ایک فیصد رہ گیا ہے۔ 23 ستمبر تک ریاست میں معمول سے آٹھ فیصد کم بارش ہوئی تھی جو اب مزید کم ہو کر ایک فیصد رہ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔
محکمے کے مطابق، یکم جون سے 26 ستمبر تک ریاست میں 991.3 ملی میٹر بارش درج کی گئی، جبکہ اس مدت میں معمول کی بارش 999.7 ملی میٹر ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شدید ہوا کے کم دباؤ کا حلقہ ہفتہ کو شمال مشرقی مدھیہ پردیش اور اس سے متصل چھتیس گڑھ میں مرکوز ہے۔ اس کے اثر سے جھارکھنڈ میں دوپہر کے بعد بارش میں کمی آئی، تاہم دیر شام تک کئی علاقوں میں بارش ہونے کا امکان ہے۔

