تاثیر 22 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
لکھنؤ، 22 ستمبر: اتر پردیش میں خالی ہونے والی قانون ساز کونسل کی 11 ایم ایل سی نشستوں کے لیے انتخابی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ان میں پانچ گریجویٹ حلقوں اور چھ اساتذہ کے حلقوں کی نشستیں شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ان نشستوں پر انتخابات کے پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ 23 اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی، جبکہ 27 اکتوبر کو انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کے پروگرام کے مطابق نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 6 اکتوبر ہے۔ قانون ساز کونسل کے جن 11 ارکان کی مدت کار مکمل ہو رہی ہے، ان میں اویناش کمار سنگھ، آشوتوش سنہا، مانویندر پرتاپ سنگھ، دنیش گوئل، مان سنگھ یادو، امیش دویدی، لال بہاری یادو، آکاش اگروال، ہری سنگھ ڈھلوں، دھرو کمار ترپاٹھی اور شری چندر شرما شامل ہیں۔

