کرم تہوار پر گورنر، وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف نے ریاست کے عوام کو مبارکباد دی

تاثیر 22 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

رانچی، 22 ستمبر: جھارکھنڈ کے گورنر سنتوش گنگوار، وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اور اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بابولال مرانڈی نے کرم پوجا کے موقع پر ریاست کے تمام باشندوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔
گورنر نے منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر فطرت کے اس جشن ’کرما پوجا‘ کے مبارک موقع پر جھارکھنڈ کے تمام باشندوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ کرما پوجا فطرت، ثقافت اور سماجی اتحاد کا تہوار ہے۔ انہوں نے نیک خواہش ظاہر کی کہ یہ تہوار سب کی زندگی میں خوشی، امن، خوشحالی اور آسودگی لے کر آئے۔
وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے بھی فطرت کے عظیم تہوار کرم کے موقع پر سب کو دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ فطرت اور انسانی زندگی کے گہرے رشتے، بھائی بہن کے اٹوٹ پیار، سماجی اتحاد اور ہماری مالا مال ثقافت و روایت کی علامت کرم تہوار جھارکھنڈ کی شناخت اور ہمارے طرزِ زندگی سے گہرائی سے جڑا ہوا ہے۔