تاثیر 27 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کشی نگر، 27 ستمبر: نیپال میں مسلسل جاری بارش کے درمیان بڑی گنڈک ندی (نارائنی) کی آبی سطح بڑھنے سے ضلع کشی نگر کے کھڈا اور پنیہوا علاقوں میں سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ ندی کی بڑھتی آبی سطح سے دیارا علاقے کے کئی گاوں میں لوگوں کی تشویش میں اضافہ ہو گیا ہے۔
مدن پور سکرولی، بھینسہا، لکشمی پور، پڑرہوا اور بھگوان پور سمیت کئی گاوں میں سیلاب کے خدشے کے پیش نظر گاوں والے چوکنا ہو گئے ہیں۔ وہیں، شیوپور، ہری ہرپور، نرائن پور، مریچہوا اور بسنت پور کی جانب بھی ندی کے پانی کا اثر نظر آنے لگا ہے۔ نشیبی علاقوں میں پانی بڑھنے سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

