تاثیر 27 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 27 ستمبر:بہار کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ونے کمار نے دسمبر میں اپنی مقررہ ریٹائرمنٹ سے قبل رضاکارانہ ریٹائرمنٹ لے لی۔ آناً فاناً میں انہیں ریاست کا نیا چیف انفارمیشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ہفتہ کی دیر رات بہار کے محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 1991 بیچ کے انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) افسر کمار نے حال ہی میں صحت کی وجوہات کی بنا پر چھٹی لینے کے بعد 25 ستمبر کو رضاکارانہ ریٹائرمنٹ (وی ا?ر ایس ) کے لیے درخواست دی۔ حکومت نے ان کی درخواست منظور کر لی۔

