اے ٹو زیڈ فٹ ویئر شاپ کا شاندار افتتاح

تاثیر 14 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بہارشریف(محمددانش)شہرِ بہار شریف کے خندک پر واقع انوراگ سنیما روڈ پراے ٹو ذیڈ فٹ ویئر کا باقاعدہ افتتاح عمل میں آیا۔ افتتاح وارڈ نمبر 14 کے کونسلر نمائندہ پپو خان اور ناصر ٹیلر کے ڈائریکٹر محمد نواب نے مشترکہ طور پر فیتہ کاٹ کر کیا۔افتتاحی تقریب کے دوران مہمانوں نے ادارے کے مالک کو نئے کاروبار کے آغاز پر مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں نئے تجارتی ادارے کے قیام سے مقامی لوگوں کو خریداری کے لیے بہتر سہولیات میسر ہوں گی۔A to Z فٹ ویئر میں گرہکوں کے لیے مختلف اقسام کے جوتے، چپل اور دیگر فٹ ویئر کے خوبصورت اور جدید کلیکشن دستیاب ہوں گے۔ ادارے کے مالک محمد ایاز نے بتایا کہ افتتاح کے موقع پر گرہکوں کے لیے 20 فیصد تک خصوصی رعایت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرہکوں کی پسند اور ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف رینج کے فٹ ویئر دستیاب کرائے گئے ہیں۔اس موقع پر دیپو خان، وکاس مالیہ، طارق خان، راجو انصاری، محمد ارشد، محمد صاحب، گلریز شیخ سمیت بڑی تعداد میں مقامی افراد اور معززین موجود رہے۔ تمام لوگوں نے ادارے کے مالک کو کاروبار کی نئی شروعات پر مبارکباد اور کامیابی کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔