تاثیر 13 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفیٰ) سمری تھانہ حلقہ کے سریہ چوک واقع ایک کرانہ دکان کا چدرا کاٹ کر نامعلوم چوروں نے 20 ہزار روپے نقد سمیت تقریباً 10 سے 15 ہزار روپے مالیت کا کرانہ سامان چوری کر لیا۔ واقعہ ہفتہ کی دیر رات کا بتایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں دکاندار نے سمری تھانے میں درخواست دے کر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے سریہ وارڈ نمبر 11 کے رہنے والے مرحوم محمد مرتضیٰ عالم کے بیٹے القمہ نے دی گئی درخواست میں بتایا ہے کہ سریہ چوک پر ان کا کرانہ اسٹور کی دکان ہے، جو گاؤں سے تقریباً ایک کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔ ہفتہ کی رات تقریباً 10 بجے وہ روز کی طرح دکان بند کرکے گھر چلے گئے۔ کھانا کھانے کے بعد گھر میں سو گئے۔ رات تقریباً ایک سے دو بجے کے درمیان نامعلوم چوروں نے دکان کے پچھلے حصے کا چدرا کاٹ کر اندر داخل ہوئے۔ اس کے بعد دکان میں رکھے 20 ہزار روپے نقد اور تقریباً 10 سے 15 ہزار روپے مالیت کا کرانہ سامان چوری کر لیا۔ اتوار کی صبح تقریباً چھ بجے جب وہ دکان کھولنے پہنچے تو پیچھے کا چدرا ٹوٹا ہوا دیکھا۔ دکان کے اندر سامان بکھرا ہوا تھا اور نقد رقم و سامان غائب تھا۔اس کے بعد انہوں نے آس پاس چھان بین کی، لیکن چوری کرنے والوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ متاثرہ دکاندار نے پولیس سے معاملے کی جانچ کرکے مناسب کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

