تاثیر 13 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفیٰ) سنگھواڑہ تھانہ حلقہ کے کٹاسا پنچایت واقع کٹہلیا وارڈ نمبر 4 میں اتوار کو وشوکرما پوجا کی مورتی وسرجن روٹ کو لے کر انتظامی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صدر ایس ڈی ایم کمار گورو، صدر-2 کمٹول ایس ڈی پی او شُبھندر کمار سمن، سی او انکور رائے اور تھانہ صدر بسنت کمار موجود رہے۔اجلاس میں وسرجن کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور کسی بھی طرح کے تنازع سے بچنے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ وشوکرما پوجا کمیٹی کی جانب سے بتایا گیا کہ اجلاس میں کٹھلیا-پیغمبرپور-کٹاسا- سنگھواڑہ ہوتے ہوئے وسرجن جلوس لے جانے کی بات طے ہوئی ہے۔ پرانے مظفرپور والے راستے کا استعمال نہ کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ضلع پریشد رکن اوم پرکاش ٹھاکر نے کہا کہ گاؤں میں ماضی میں تنازع کی صورتحال پیدا ہوئی تھی۔ اب کوشش ہونی چاہیے کہ پوجا اور تہوار پرامن ماحول میں مکمل ہوں۔ سی او انکور رائے نے بتایا کہ جو روٹ طے ہوا ہے، اسی روٹ کا لائسنس دیا جائے گا اور امن و امان کے پیش نظر مذکورہ روٹ پر انتظامیہ کی جانب سے ضروری تیاریاں کی جائیں گی

