تاثیر28 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ سیٹی 28ستمبر( ذوالقرنین)ٌ جنتا دل ( یو) کے ضلع نائب صدر اور پٹنہ سیٹی میں جنتا دل ( یو) کے محنتی اور مقبول نوجوان رہنما سید حسن علی کے رہائش گاہ پر جنتا دل ( یونائیٹیڈ) کے نگر صدر محترم رادھے شیام کشواہا کی آمد ہوئی ، اس موقع پر جنتا دل کے سیکڑو ں کارکنان نے رادھے شیام کشواہا جی کا والہانہ استقبال کرتے ہوئے، پھولوں کا مالا پہناتے ہوئے ،پارٹی کا نعرہ بلند کیا ،اس موقع پر غیر رسمی ماحول میں تنظیم کے مستقبل اور سماجی موضوعات پر نتیجہ خیر گفتگو کے ساتھ ضیافت اور گیٹ ٹو گیدر کا بھی اہتمام کیا گیا ، اس درمیان تنظیم کی مضبوطی آئندہ پروگراموں کا خاکہ بندی سماجی سروکار اور علاقہ کی ترقی جیسے اہم موضوعات پر مثبت تبادلہ خیال کیا گیا صدر محترم نے اپنے خطاب میں کارکنان میں نئی توانائی بھری اور سبھی سے متحد ہو کر پارٹی اور سماج کی خدمت کے لئے لکام کرنے کی اپیل کی ، اس موقع پر سید حسن علی، صبا کریم ،محمد آفتاب عالم ( گڈو) کنھائی پٹیل و جنتا دل ( یو) کے دیگر ممبران و عہدیدارن شامل تھے ،

