کالج سے گھر لوٹ رہی نوجوان لڑکی نے ہائوا ٹرک کے نیچے آکر خودکشی کی کوشش کی

تاثیر28 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

،سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفیٰ) سنگھواڑہ تھانہ حلقہ کے ایک گاؤں کی ایک نوجوان لڑکی دربھنگہ کے ایک کالج سے گھر واپسی کے دوران پنیشلا اور پیٹھیا گاچھی کے درمیان سڑک پر چل رہے ہائوا ٹرک کے نیچے آکر خودکشی کی کوشش کی۔ واقعہ کے بعد موقع پر افراتفری مچ گئی۔ آس پاس موجود مقامی لوگوں نے فوری طور پر ڈائل-112 پولیس کو اطلاع دی۔اطلاع ملتے ہی ڈائل-112 کی پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور لڑکی کو بحفاظت اپنی تحویل میں لے لیا۔ بعد ازاں پولیس نے لڑکی کو اس کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا۔بتایا جا رہا ہے کہ ابتدائی طور پر معاملہ عشق سے جڑا ہوا معلوم ہوتا ہے۔ لڑکی کے موبائل فون میں موجود واٹس ایپ چیٹ سے بھی محبت کے رشتے سے متعلق گفتگو سامنے آنے کی بات کہی جا رہی ہے۔ تاہم واقعہ کی اصل وجہ کی سرکاری طور پر تصدیق پولیس کی تفتیش کے بعد ہی ہو سکے گی